Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نگران سندھ حکومت کا جاتے جاتے سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

نگران سندھ حکومت کا جاتے جاتے سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
August 4, 2018
کراچی (92 نیوز) نگران سندھ حکومت نے جاتے جاتے سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ دستاویزات کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ دستاویزات کے مطابق اراکین سندھ اسمبلی کو ہر ماہ پچاس ہزار روپے تنخواہ اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے الاونس، پنتالیس ہزار روپے ہاوس رینٹ الاونس بھی ملے گا جبکہ دس، دس ہزار روپے ٹیلی فون، موبائل اور اخراجاتی الاونس کی مد میں دیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق ہر نومنتخب رکن اسمبلی کو پندرہ، پندرہ ہزار روپے آفس مینٹیننس، گیس اور بجلی کے بل ادائیگی کے مد میں بھی دیئے جائیں گے۔ سال بھر سفری الاونس کی مد میں دو لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاونس کی مد میں بھی دیئے جائیں گے۔