Friday, October 7, 2022

نگران حکومت کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 90روز کی توسیع کا فیصلہ

نگران حکومت کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 90روز کی توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد( 92 نیوز) نگران حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 90روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے کابینہ کو ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وفاقی کابینہ کے سامنے وزارت قانون کا آرڈیننس بھی پیش کیا گیا۔ایمنسٹی اسکیم 2018 کی آج آخری تاریخ تھی جس کے ختم ہونے سے قبل ہی نگران حکومت نے توسیع کا فیصلہ کیا ۔ تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے بھی ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ملک کی تمام ٹیکس بار ایسوی اییشنز نےایمنسٹی اسکیم میں 15 دن کی توسیع کی تجویز دی تھی ۔