Sunday, September 15, 2024

نگران حکومت کا عید پر تحفہ، پٹرول 4روپے 26پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

نگران حکومت کا عید پر تحفہ، پٹرول 4روپے 26پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا
June 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نگران حکومت  نے عوام کو عید کا تحفہ  دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ،جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور یہ اضافہ 30 تک تک موثر رہے گا۔