Wednesday, September 18, 2024

نگران حکومت کا بنیادی فرض شفاف الیکشن کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے ، حسن عسکری

نگران حکومت کا بنیادی فرض شفاف الیکشن کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے ، حسن عسکری
June 18, 2018
لاہور( 92 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے سہولیات فراہم کرے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کرتی ہے، جو آپ عوام کی بہتری کے کام ہیں وہ کریں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیااور بے  سہارا بچوں کے ساتھ کیک کاٹا ، انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔