نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، خورشید شاہ
اسلام آباد (92 نیوز) خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا ۔ نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔
پیپلز پارٹی کے سنئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں رویئے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور گزشتہ حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔
گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی اور اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی پٹرولیم، ڈیزل اور مٹی ک تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ عید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔