Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ ،ڈرائیور شہید چار بچے زخمی

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ ،ڈرائیور شہید چار بچے زخمی
December 16, 2016

راولپنڈی(92نیوز)کوٹلی آزادکشمیرکےنکیال سیکٹرموہڑہ میں بھارتی فوج نےشہری آبادی اورسکول وین کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیورشہیداورچاربچےزخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت پاکستان دشمنی میں ساری حدیں پارکرگیا چنددن  امن سےگزارنےکےبعد مودی سرکارکےسرپرایک بارپھرجنگی جنون سوارہوگیا۔بزدل دشمن معصوم بچوں کوبھی نشانہ بنانے سےبازنہ آیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فوج نےصبح اچانک ایل اوسی کےقریبی گاؤں موہڑہ میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ شروع کردی۔بھارتی فوجیوں نےنہ صرف شہری آبادی بلکہ ایک اسکول وین کوبھی نشانہ بنایا۔جس کے نتیجےمیں وین ڈرائیور اسد ولد دل محمد شہید ہوگیا جبکہ اسکول جانے والے چاربچے زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دیا۔جبکہ  بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان نےبھارت سےشدیداحتجاج کیاہے۔دفتر خارجہ کےڈائریکٹرجنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیااورواضح کیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر2003 کےسیزفائرمعاہدےکی پاسداری کرے۔