Thursday, September 29, 2022

نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید
 راولپنڈی (92 نیوز) نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ بھارت شرانگیز کارروائیوں سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ اس دوران دو شہری جاں بحق ، دو شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔