Saturday, July 27, 2024

نکٹھو جیٹھ نے شادی نہ کروانےپر بھابھی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا

نکٹھو جیٹھ نے شادی نہ کروانےپر بھابھی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا
August 6, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نکٹھو جیٹھ نے شادی نہ کروانے پر بھابھی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا اور فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق شاد باغ کے وقاص کی شادی دوسال پہلے سدرہ سے ہوئی تھی لیکن وقاص کا بڑا بھائی وارث کام کاج نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے گھر والوں نے اس کی شادی نہ کی جس پر اکثراس کاگھر میں جھگڑارہتا۔آج وارث نے گھروالوں سے  جھگڑکر سدرہ کوپٹرول چھڑک  کر آگ لگادی۔ گھر والوں کے مطابق ملزم وارث نے گھر میں موجود چھوٹی بہن کوپہلے الگ ایک کمرے میں بند کیا اور پھر بھابھی سدرہ کو دبوچ کرآگ لگادی  جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اورموقع پرہی دم توڑگئی۔ پولیس نے سدرہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاوس منتقل کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔