Saturday, July 27, 2024

نکاراگوا میں اُبلتے آتش فشاں کے دھانے پر وائی فائی لگانے کا فیصلہ

نکاراگوا میں اُبلتے آتش فشاں کے دھانے پر وائی فائی لگانے کا فیصلہ
August 7, 2016
ماناگوا (ویب ڈیسک) نکارا گووا کا مسایا نامی آتش فشاں چند ہفتوں بعد وائی فائی ہو جائے گا۔ لاوا اگلنے کی پیشگی اطلاع کے ساتھ ساتھ قریبی آبادی کو مفت وائی فائی کی سہولت مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نکاراگوا کا آتش فشاں” مسایا“ اکثرو بیشتر لاوا اگلتا رہتا ہے۔ اس آتش فشاں کے لاوا اگلنے کی پیشگی اطلاع کے لیے 80وائی فائی سینسرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سینسر آتش فشاں میں بارہ سو فٹ گہرائی تک گیس لیول، درجہ حرارت، کشش ثقل اور ماحولیاتی دباو¿ سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کر سکے گا۔ سینسرز کی تنصیب کے لیے انتہائی درجہ حرارت برداشت کرنے والے خصوصی لباس تیار کیے گئے ہیں جنہیں پہن کر ایک ٹیم آتش فشاں میں اترے گی۔ یہ سینسرز بلیک باکس میں ڈیٹا ریکارڈ کریں گے۔ اس منصوبے سے آتش فشاو¿ں کی قریبی آبادیوں کو تباہی سے بچایا جا سکے گا اور آتش فشاں کی قریبی آبادیاں وائی فائی کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔