Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نکاح پر نکاح کیس : اداکارہ میرا کے لیٹ آنے پر عدالت برہم‘ سماعت ملتوی

نکاح پر نکاح کیس : اداکارہ میرا کے لیٹ آنے پر عدالت برہم‘  سماعت ملتوی
October 1, 2015
لاہور (92نیوز) نکاح پرنکاح کیس میں اداکارہ میرا کی کینٹ کچہری پیشی، لیٹ آنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سے ڈانٹ۔ دوران سماعت چشمہ اورٹوپی بھی پہنے رکھی‘ وکیل کا کہنا ہے بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نکاح کیس میں سماعت کےلئے اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس کے روبرو پیش ہوئیں۔ عدالت کی جانب سے لیٹ آنے پر میرا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بروقت پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ اداکارہ کے وکیل بلخ شیرکھوسہ نے تاخیر سے آنے پر عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا۔ پندرہ منٹ جاری رہنے والی سماعت میں اداکارہ میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ پر قائم مقدمہ بے بنیاد ہے۔ نکاح نامے کی دستاویزات اصلی نہیں بلکہ فوٹوکاپی ہیں۔ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار اور مدعی مقدمہ عتیق الرحمان عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی یا ان کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کا احترام کرتی ہیں، ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ عدالت کی جانب سے میرا کے مبینہ دوسرے شوہر کیپٹن نوید کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ملک میں موجود نہ ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ طلب کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔