Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے، چودھری پرویز الہٰی

نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے، چودھری پرویز الہٰی
November 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیرکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے۔

اس موقع پر زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانا خوش آئند ہے، قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے۔