نڈال اور جاکووچ آج نمائشی میچ میں آمنے سامنے
بنکاک(سپورٹس ڈیسک)ٹینس اسٹارز رافیل نڈال اور نوواک جاکووچ آج بنکاک میں نمائشی میچ کھیلیں گے، دونوں اسٹارز نے بنکاک میں اس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں سترہ اگست کو بم دھماکے میں بیس لوگ مارے گئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے اس نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے تا کہ بم دھماکے کے بعد تباہ حال سیاحتی انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکے، رافیل نڈال اور نوواک جاکووچ روایتی ملبوسات زیب تن کئے اس عبادت گاہ پہنچے جو دہشت گردوں کا نشانہ بنی تھی، دونوں نے دھماکے کے مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ نوواک جاکووچ دو ہزار آٹھ کے بعد پہلی بار تھائی لینڈ پہنچے ہیں۔