Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نو منتخب 8 آزاد ارکان اسمبلی نے بنی گالہ کا رخ کر لیا

نو منتخب 8 آزاد ارکان اسمبلی نے بنی گالہ کا رخ کر لیا
July 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب سرکار کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ، جیتنے والے آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، 8 نو منتخب ارکان اسمبلی نے بنی گالہ کا رخ کر لیا۔ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ جاری ہے ، پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی دوڑ  جاری ہے ۔ جیتنے والے بیشتر ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل دے دیا  ہے ۔ ملتان سے آزاد امیدوار شیخ سلمان نعیم نے پی ٹی آئی کو پسند کرلیا، جہانگیرترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والے شیخ سلمان نعیم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ کبیروالا میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ڈاکٹر خاور علی شاہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے اسلام آباد کی راہ لے لی، کبیروالا سے ایم این اے سید فخرامام اور ایم پی اے سید حسین گردیزی پہلے ہی بنی گالہ میں موجود ہیں۔ مظفرگڑھ کے حلقہ این اے181سے جتنے والے آزاد امیدوار میاں شبیر محسن قریشی کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، کلر سیداں کے حلقہ پی پی سات سے منتخب آزاد امیدوار راجہ صغیر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ نارووال کے پیر سید سعیدالحسن شاہ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے  جبکہ ڈھرکی کے حلقہ این اے205سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے سردار علی محمد مہر نے بھی کھلاڑی بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔