Friday, September 20, 2024

نو منتخب پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد جمع کرادی گئی

نو منتخب پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد جمع کرادی گئی
August 15, 2018
لاہور( 92 نیوز) نومنتخب پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد جمع کرا دی گئی ، قرارداد میں حکومت پاکستان سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے  جب کہ ابھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کا مرحلہ باقی ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کے  رکن محسن لغاری نے  جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرار داد پیش کر دی ہے ۔