Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا نے گرفتاری دیدی

نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا نے گرفتاری دیدی
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس نے گرفتاری دے دی ، ندیم عباس نے تشدد اور فائرنگ سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا  اور کہا کہ ایس ایچ او ہنجروال نے انتخابات کے دوران بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا نے اپنے ڈیرے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کے معاملے میں گرفتاری پیش کر دی،معاملے کا ازخود نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لیا تھا۔ رضاکارانہ گرفتاری سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں ندیم عباس نے واقعے کو سیاسی مخالفین کی سازش قرار دیا، بولے کہ پولیس اہلکاروں نے میرے بھائی اور کارکنوں پر تشدد کیا اور مجھے ہی مجرم ٹھہرا دیا۔ ملک ندیم عباس بارا نے ڈیرے کے اندر پولیس کی جانب سے کارکنوں سے دھکم پیل کی فوٹیج بھی میڈیا کو جاری کی ہے۔ دوسری جانب ہنجروال پولیس نے ندیم عباس کو پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کا اصل ملزم قرار دیا ہے  اور کہا ہے کہ پولیس انتخابات کے دوران بھی غیر جانبدار رہی اور اب بھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔