نو شہرہ ( 92 نیوز ) نوشہرہ کی ننھی کلی کو نوچنے والا درندہ پکڑا گیا ، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی مناہل کا قاتل یاسرخان محلے کا ہی رہائشی نکلا ۔
ڈی آئی جی مردان محمد علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈی این اے کی مدد سے 21سالہ ملزم کو شناخت کیا ، ملزم نےبتایا کہ کپڑے دینے کےبہانے بچی کو ساتھ لے کر گیا ، زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کو قبرستان مین پھینک دیا۔
ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ چالاک ملزم بچی کی نماز جنازہمیں بھی شریک ہوا ، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔
ڈی آئی جی مردان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد اندھے قتل کا سراغ تین روز میں لگایا۔