Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نو شہرہ ،قاتل ڈور سے بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی

نو شہرہ ،قاتل ڈور سے بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی
August 6, 2018
نوشہرہ ( 92 نیوز) پتنگ کی قاتل ڈور نے نوشہرہ میں نوجوان کی جان لے لی جب کہ والد شدید زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گیا،پابندی کے باوجود خطرناک ڈور کے استعمال پرپولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ نوشہرہ کے علاقہ نوشہرہ کلاں میں نوجوان سلمان اپنے والد کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر جارہا تھا کہ اچانک سڑک کے آرپار لٹکتی دوڑ 28 سالہ سلمان کے گلے پر پھر گئی جس سے سلمان جاں بحق ہوگیاجب کہ اس کا والد گل زمان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو نوشہرہ کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ، پتنگ کی خطرناک دھاتی ڈور پر پابندی کے باوجود استعمال کی جارہی ہے جبکہ نوشہرہ پولیس نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پتنگ کی ڈور قاتل ڈور بن کرجان لیوا حادثات کا باعث بن رہی ہے۔