Thursday, September 19, 2024

نو شہرو فیروز، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نوشہرو فیروز بائی پاس پر عوامی طاقت کا مظاہرہ

نو شہرو فیروز، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نوشہرو فیروز بائی پاس پر عوامی طاقت کا مظاہرہ
February 18, 2018

نو شہرو فیروز  (  92 نیوز ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے نوشہرو فیروز  بائی پاس پر پاور شو کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا نے نواز شریف  اور آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی ۔

پیر پگاڑا نے کہا کہ  میاں صاحب ایک وقت میں کونسلر نہ بن سکے، پھر نظریہ ضرورت کے تحت وزیر اعظم بن گئے جبکہ  زرداری بھی کونسلر کی سیٹ ہار کر ملک  کے صدربن گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم  نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں نواز شریف گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں ، یہ لوگ ملک کے اداروں سے ٹکرانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر صدر الدین شاہ راشدی  کا کہنا تھا   جی ڈی اے عام انتخابات میں کامیاب ہوگی۔جبکہ ذوالفقار مرزا نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری پر شدید تنقید کی

سدھوجا میں ہونے والے جلسے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔بارہ سو پولیس اہلکار،دوہزار سے زائد کارکن سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔