Sunday, September 15, 2024

  نو سو سے زائد ارکان اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

   نو سو سے زائد ارکان اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اراکین اسمبلی کے لئے اثا ثہ جات  کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا الیکشن کمیشن کے مطابق  کل تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی جس کی وجہ سےنو سو زائد اراکین اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے الیکشن کمشین  کے مطابق کل 1174 میں سے صرف 226 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ہیں جبکہ قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی کوئی گنجائیش نہیں ہے۔ الیکشن کمشین نے سیکرٹریز قومی و صوبائی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ کو خط لکھ کر اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔