Saturday, July 27, 2024

نو سربازوں نے کئی شہروں میں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی کر دیئے

نو سربازوں نے کئی شہروں میں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی کر دیئے
November 13, 2018
میاں چنوں (92 نیوز) نو سربازوں کے ہاتھوں شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ کئی شہروں میں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی کر دیئے گئے۔ میاں چنوں میں پولیس اہلکار جعل ساز مافیا کے ہتھے چڑھ گیا اور پچاس ہزار سے محروم ہو گیا۔ نو سر بازوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے ہوئے پولیس اہلکار کو اپنا شکار کیا۔ اوکاڑہ میں محکمہ ایف بی آر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ملازم نائب قاصد محمد شفیق لٹ گیا۔ مافیا نے محمد شفیق کو بینک مینجر بن کر ایک لاکھ دو ہزار روپے اُس کے اکاؤنٹ سے نکال لئے۔ بورے والا میں  سرکاری سکول ٹیچر بینکنگ فراڈ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اکاؤنٹ سے مافیا نے 4 لاکھ 42 ہزار 5 سو روپے نکال لئے۔ ہیکرز نے سرکاری افسر بن کر فون پہ اکاونٹ کا ڈیٹا لیا۔  . دیر بالا میں بھی لیویز فورس کے اہلکار نیاز محمد کا اکاؤنٹ خالی کر دیا گیا۔ نیاز محمد سے فون پر اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کی گئیں جس کے بعد وہ پانچ لاکھ چورانے ہزار روپے سے محروم ہو گیا۔ نیاز محمد کے اکاؤنٹ سے رفعت بنامی خاتون کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی۔