Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوکیا نے بھی نئے سال کا سستا ترین موبائل پیش کردیا

نوکیا نے بھی نئے سال کا سستا ترین موبائل پیش کردیا
February 3, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک )نوکیا نے سال 2021 کا سستا ترین موبائل فروخت کے لئے پیش کر دیا ، نوکیا 1.4 گزشتہ سال پیش کر دہ نوکیا 1.3 کی جگہ لے چکا ہے ۔ اس موبائل میں انٹری لیول فیچرز دیے گئے ہیں۔

نوکیا 1.4 میں 6.51 انچ کا ڈسپلے دیا گیاہے ،جو 720 پلس ریزولیشن کا حامل ہے ۔ اس ورژن کی بیٹری بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے  ، بیٹری 3000 ایم اے  ایچ کی بجائے 4000 ایم اے ایچ کی ہے ۔

بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہونے کے باوجود  فاسٹ چارجنگ کی سہولت میسر نہ ہو گی البتہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل فل چارج ہونے کے بعد دو دن کام کر سکے گا۔موبائل میں اینڈرائیڈ 1 گو ایڈیشن آپریٹنگ  سسٹم دیا گیا ہے  جس کو جلد اینڈرائیڈ 11 گو سے اپ ڈیٹ  کی سہولت دی جائے گی ۔فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 215 پرایسر موجو دہے ۔

نوکیا 1.4ایک تا تین جی بی ریم اور 16، 32،64 جی بی اسٹوریج    کیساتھ میسر ہےجس میں میموری کارڈ بھی اسپورٹ کرے گا۔فون کے تمام ورژن میں ڈول کیمرہ سیٹ اپ دیا گی اہے جس میں مین کیمرا 8 جبکہ  سامنے کی جانب دو میگا پکسل میکرو سنسر موجود ہے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔