Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوکری جناب کی، تنخواہ سائیں سرکار کی !!! ڈاکٹر عاصم کے 4 اسپتالوں اور یونیورسٹیز میں سرکاری ملازمین تعینات

نوکری جناب کی، تنخواہ سائیں سرکار کی !!! ڈاکٹر عاصم کے 4 اسپتالوں اور یونیورسٹیز میں سرکاری ملازمین تعینات
August 30, 2015
کراچی (92 نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیز میں سرکاری ملازمین کام کرتے ہیں۔ قبل ازیں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے ضیاءالدین اسپتال نارتھ ناظم آباد اور کلفٹن پر بھی چھاپے مارے اور ڈی ایم ایس اور مینٹی نینس انچارج کو حراست میں لے لیا۔ بعدازاں ڈاکٹر عاصم کے پرسنل سیکرٹری کو اہم معلومات لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافات کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔