Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوڈیرو : خوشحال خان خٹک کے ساتھ لگی مال بوگی جل کر خاکستر

 نوڈیرو : خوشحال خان خٹک کے ساتھ لگی مال بوگی جل کر خاکستر
October 16, 2015
نوڈیرو(92نیوز)نوڈیرو ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان خٹک کے ساتھ لگی ہوئی مال بوگی میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ساتھ لگی مال بوگی لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے سے قبل ہی آتشزدگی کا شکار ہوگئی جس سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اسٹیشن حکام نے فائر بریگیڈ عملے کو طلب کرلیا جس نے پہنچ کر کچھ دیر کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم مال بوگی میں رکھا لاکھوں روپیوں کا سامنے جل کر خاکستر ہوگیا جس میں صوفے اور دیگر سامان شامل ہیں۔ آگ لگنے کے باعث ٹرین دو گھنٹے تک اسٹیشن پر کھڑی رہی جس کے بعد جلی ہوئی مال بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا، آگ لگنے کا سبب تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے، ریلوے حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔