Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نون لیگ کی 127 ، پی ٹی آئی کی 122 سیٹیں ، 29 آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے

نون لیگ کی 127 ، پی ٹی آئی کی 122  سیٹیں ، 29 آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے
July 28, 2018
لاہور (92 نیوز) تخت پنجاب کی حکمرانی کیلئے سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ  جاری ہے۔  نشستوں کے لحاظ  سے پنجاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت  تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کا میدان سر کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے ؟ کس جماعت کے حصے میں  پنجاب کا اقتدار آئے گا۔فیصلہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی کرینگے، پنجاب  اسمبلی کے 29 آزاد ارکان کا حکومت سازی اور جوڑ توڑ میں اہم کردار ہو گا۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن 127 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ تحریک انصاف 122 نشستوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف نے آزاد ارکان  اسمبلی سے رابطہ تیز کردیئے ہیں۔ پنجاب میں حکمرانی کیلئے 14 آزاد امیدواروں سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔جہانگیر خان ترین اورچوہدری سرور مزید آزاد ارکان سے رابطوں میں مصروف  ہیں۔ تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس بھی پنجاب اسمبلی میں 7  نشستیں ہیں ۔ پیپلزپارٹی  بھی 6  نشستوں کے ساتھ جوڑ توڑ میں  اہم کردار ادا کرے گی۔