Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نون لیگ کی چودھری نثار کو منانے کی کوششیں جاری، شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات

نون لیگ کی چودھری نثار کو منانے کی کوششیں جاری، شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات
July 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چوہدری صاحب مان جائیں ۔۔پریس کانفرنس نہ کریں۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو منانے پنجاب ہاﺅس جا پہنچے۔۔ساڑھے چار گھنٹے کی ملاقات کے بعد معاملہ وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی تک ٹل گیا۔۔کل پھر ملاقات کا امکان ہے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو راضی کرنے کےلئے حکومت کی پھر سرتوڑ کوششیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف۔۔وفاقی وزراءاسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق نے پنجاب ہاﺅس میں چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرداخلہ سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا دل اور دماغ ہیں۔۔پارٹی کےلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔۔ انہوں نے لاہور حملے کے بعد دانش کا مظاہر ہ کیا۔۔وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ سے گزارش کی کہ پارٹی کے اندرونی معاملات میڈیا پر نہ لائیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں۔۔وہ ذات کےلئے پارٹی اور ملکی مفاد کےلئے کام کرتے ہیں۔۔اس پر میاں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پارٹی کو ان سے ہمیشہ اچھے کی امید ہوتی ہے۔۔چوہدری نثار بولے انشاءاللہ اچھا ہی ہوگا ۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ شہباز شریف کی درخواست پر چوہدری نثار علی خان نے سوچنے کےلئے وقت مانگ لیاہے۔۔وزیراعظم نوازشریف کی مالدیپ سے وطن واپسی کے بعد وزیرداخلہ کی ان سے بھی ملاقات کرائی جائیگی۔