Sunday, September 15, 2024

نون لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا ، شہباز گل

نون لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا ، شہباز گل
June 27, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے نون لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا۔

شہبازگل کی فیصل آباد کے علاقے 114 گھڑتل آمد ہوئی۔ سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے پر کارپوریشن کے مرحوم مالی کی بیوہ کو 14 لاکھ 17 ہزار پنشن کا چیک دے دیا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوام کو اعلیٰ ایوانوں تک رسائل دی۔ بیوہ کے پنشن کیس میں رکاوٹ بننے والے گریڈ 19 کے آفیسر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ اب بیوروکریسی کو کام کرنا پڑے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بھاری منی لانڈرنگ سے ملک کو ایف اے ٹی ایف میں جانا پڑا۔ ان کے اکاؤنٹس میں پیسے آئیں تو انہیں علم نہیں ہوتا کہ کس پھوپھو نے بھیجے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف برادران خادم اعلیٰ بنتے ہیں۔ وہ بھائی بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔