Wednesday, September 18, 2024

نون لیگ میں بسنت کا موسم ہے ، چچا اور بھتیجی میں پیچا چل رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان

نون لیگ میں بسنت کا موسم ہے ، چچا اور بھتیجی میں پیچا چل رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان
July 6, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نون لیگ میں بسنت کا موسم ہے۔ چچا اور بھتیجی میں پیچا چل رہا ہے۔ ایک دوسرے کی گڈی کاٹ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا گفتگو میں کہا جعلی راجکماری شاہی محل تک محدود ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو بجٹ پر انگلی اٹھانے کے لئے کچھ نہیں ملا۔ پی ڈی ایم اپنا غم کم کرنے کے لئے سوات میں موجود ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ پنجاب سے ان کا صفایا ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا اپوزیشن ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ قانون کی عملداری، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا ترقی کا روڈ میپ ساری اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہو گا۔