Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نون لیگ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے مبینہ ثبوت سامنے لے آئی

نون لیگ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے مبینہ ثبوت سامنے لے آئی
February 20, 2021

لاہور (92 نیوز) نون لیگ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے مبینہ ثبوت سامنے لے آئی، مریم نواز نے ویڈیوز میڈیا کو دکھا دیں، کہا کہ ووٹ اور بکس چوری ہونا سنا تھا، اب پورا عملہ ہی چوری ہو گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر چودہ گھنٹے کہاں رہے؟ کسی کو نہیں پتہ، الیکشن کمیشن کے اسٹینڈ لینے پر خوشگوار حیرت ہوئی ہے، تحریک انصاف کا ایم این اے فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کھڑا تھا،نوشہرہ میں شیر نے گھر میں گھس کرمارا۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود بے یارو مددگار بنا ہوا ان افسران کو ڈھونڈتا رہا،سرکاری افسران پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھپے لگا رہے تھے وہاں سے بھی پکڑے گئے،ابھی تک کوئی نہیں جانتا 14گھنٹے یہ الیکشن کمیشن کے آفیسرز کہاں رہے ان سے کیا کروایا گیا، انہوں نے ووٹوں کے تھیلے اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، یہ الزام ن لیگ پر لگا رہے ہیں، تحریک انصاف کا ایم این اے فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کھڑا تھا، رانا ثنااللہ فائرنگ کراتے تو انہوں نے راناثنااللہ کے ساتھ مریم نواز کو بھی گرفتار کرلینا تھا،نوشہرہ میں شیر نے گھر میں گھس کرمارا،کسی کے گھر میں فتح چھین کر لانے کا اپنا مزہ ہوتا ہے۔