Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نون لیگی حکومت پاکستان کے اسلامی تشخص کیخلاف کام کر رہی ہے: سمیع الحق

نون لیگی حکومت پاکستان کے اسلامی تشخص کیخلاف کام کر رہی ہے: سمیع الحق
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت مسلسل پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف کام کر رہی ہے۔ شریف برادران سے یہ توقعہ نہیں تھی کہ وہ بھی مشرف کی طرح یو ٹرن لے کر لبرل بنیں گے۔ انہوں نے کہا امید تھی کہ جب بھی پاکستان کے تشخص کو خطرہ ہوا تو نواز شریف دفاع کریں گے مگر نواز شریف نے دینی طبقات سمیت پوری قوم کی امیدوں کو مجروح کیا ہے۔ پاکستان اسلام کے لیے بنا تھا‘ لبرل اور سیکولر بننے کے لیے نہیں۔ تحفظ خواتین بل سے خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا مشرف نے حدود آرڈیننس میں ترمیم کر کے حقوق نسواں بل کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلائی۔ ہم نے بڑی مشکل سے ضیاءالحق کے دور میں حدود آرڈیننس نافذ کروایا تھا۔ مغرب کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کا اسلامی تشخص تباہ کیا جا رہا ہے۔ تمام دینی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا جس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور اس طرح کی سیکولر قوتوں کا بکھرنا ہمارے لیے فائدے میں ہے۔ نوازشریف مجرم نہیں ہیں تو نیب کی کارروائیوں پر کیوں چیخ رہے ہیں۔