نومولود سیاسی قیادت حکومت کو کیا چیلنج دیگی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نومولود سیاسی قیادت حکومت کو کیا چیلنج دے گی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری کو جیل میں رکھنے اور مسٹر ٹین پرسینٹ کہنے والے آج سیاسی قیدی کہہ رہے ہیں، 10سال پاکستان کو تہس نہس کرنے والے10ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تمام دباؤ کے باوجود نہیں جھک رہا،اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔