Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نومولود برطانوی شہزادی کیلئے شارلیٹ الزبتھ ڈیانا کے نام کا انتخاب کرلیا گیا، لندن ہائیڈ پارک اور لندن مینار پر بالترتیب اکتالیس اور باسٹھ توپوں کی سلامی

نومولود برطانوی شہزادی کیلئے شارلیٹ الزبتھ ڈیانا کے نام کا انتخاب کرلیا گیا، لندن ہائیڈ پارک اور لندن مینار پر بالترتیب اکتالیس اور باسٹھ توپوں کی سلامی
May 5, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم اور ڈچز آف کیمبرج نے اپنی نومولود بیٹی کیلئے شارلیٹ الزبتھ ڈیانا کے نام کا انتخاب کیا ہے۔ نومولود شہزادی کے نام کا اعلان جوڑے کی کینزنگٹن پیلس کی رہائش گاہ سے ایک بیان میں کیا گیا۔ شہزادی کی پیدائش کے بعد سے اس کے نام کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں اور بکیوں نے شہزادی کے نام پر شرطیں لگا رکھی تھیں۔ کنزنگٹن پیلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب بچی کو ہر رائل ہائی نیس پرنسس شارلیٹ آف کیمبرج کے نام سے پکارا جائیگا۔ بک میکرز نے شارلیٹ، ڈیانا اور الزبتھ کے ناموں پر بھی شرطیں لگا رکھی تھیں۔ ننھی شہزادی ملکہ برطانیہ کی پانچویں پڑپوتی ہیں۔ پیر کو برطانیہ میں عام تعطیل تھی۔ اس موقع پر شہزادی کی پیدائش پر لندن کے ہائیڈ پارک اور لندن مینار پر بالترتیب اکتالیس اور باسٹھ توپوں کی سلامی دی گئی جو شاہی خاندان میں کسی شہزادے یا شہزادی کی پیدائش پر روایت ہے۔ دوسری طرف ویسٹ منسٹر ایبے میں جہاں ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی شادی ہوئی تھی وہاں گھنٹیاں بجائی گئیں۔ آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل سپینسر نے شہزادی کے نام کا خیرمقدم کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔