Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نومنتخب سینیٹرز کی دوہری شہریت کے معاملے کی سماعت 10 مارچ کے لئے مقرر

نومنتخب سینیٹرز کی دوہری شہریت کے معاملے کی سماعت 10 مارچ کے لئے مقرر
March 8, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نومنتخب سینیٹرز کی دوہری شہریت کے معاملے کی سماعت 10 مارچ کے لئے مقرر کردی ۔
چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ یہ ہیں پاکستان کے نمائندے، باہر فائدہ دیکھا تو وہاں کی شہریت لے لی، یہاں کی موجیں دیکھیں تو وطن کی محبت یاد آگئی، بارہ مارچ کو سینیٹ چیئرمین کا انتخاب ہے، نہیں چاہتے کسی اہل ووٹر کا نوٹیفیکیشن رکا رہے ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
تحریک انصاف کے رہنماء اور نومنتخب سینیٹر چوہدری سرور نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرایا ۔
ادھر میڈیا سے بات چیت میں چودھری سرور نے کہا میں دو ہزار تیرہ میں برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں ۔
اس سے پہلے عدالت نے دہری شہریت از خود کیس میں خالد خان اور بلال منٹو کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباسی نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کی بہن سعدیہ عباسی اور نزہت صادق پانچ پانچ سال دہری شہریت کے ساتھ پارلیمنٹ کی رکن رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے سینیٹر بننے کے لئے دہری شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو کہ اہل امیدواروں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں ۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے بیٹھے ہیں اسی لیے از خود نوٹس لیا ۔
دہری شہریت کا فیصلہ دو ہزار بارہ میں آیا ، انکی نااہلی تو پھر تب سے شروع ہونی چاہیے ۔