Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نومنتخب سینیٹرز خوبصورت لباس میں حلف اٹھانے کیلئے ایوان پہنچے

نومنتخب سینیٹرز خوبصورت لباس میں حلف اٹھانے کیلئے ایوان پہنچے
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) حلف اٹھانے کے لئے آنے والے سینیٹ کے نومنتخب ارکان منفرد نظر آنے کے لئے خوبصورت لباس زیب تن کر کے ایوان میں پہنچے ۔ ہر کوئی دوسرے سے بھلا لگنا چاہتا تھا لیکن اقلیتی رکن کرشنا کوہلی سب پر بازی لے گئیں ۔
سرخ رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس، چوڑیاں پہنے، دلہن کی طرح سجی سنوری کرشنا اپنے ماتا پتا کو بھی ساتھ لائیں اور وہ بھی روایتی لباس میں ملبوس نظر آئے ۔
کیوں نہ ہو ان کے سادہ لوح والدین کے مطابق ان کی بیٹی کو بڑے شہر میں بڑی نوکری جو مل گئی ہے ۔
کرشنا کوہلی جب رول آف بزنس پر دستخط کیلئے آئیں تو انہوں نے اپنے مذہبی روایتی انداز میں ہاتھ جوڑ کر سب کو نمستے کیا ۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کرشنا کوہلی کی سینیٹ آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ پسماندہ خواتین کیلئے مؤثر آواز بن کر سامنے آئیں گی ۔
پسماندہ علاقے اور خاندان سے تعلق رکھنے والی اقلیتی رکن کا بطور سینیٹر انتخاب بلاشبہ خوش آئند اقدام ہے ۔
توقع ہے کہ کرشنا کوہلی اپنے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ اور صوبے کی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کریں گی ۔