Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نومنتخب ایم پی اے علمدار قریشی، طاہر رندھاوا پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے تیار

نومنتخب ایم پی اے علمدار قریشی، طاہر رندھاوا پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے تیار
July 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد  حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے۔ کامیاب ہونے والے زیادہ ترآزاد امیدوار نئے پاکستان میں کپتان کے کھلاڑی بننے لگے۔ مظفر گڑھ سے نو منتخب ایم پی اے علمدار قریشی، لیہ سے کامیاب ممبر پنجاب اسمبلی طاہر رندھاوا، خانیوال سے جیتنے والے  رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانیاں گردیزی اور مسعود گیلانی  عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ایم این اے  سید فخر امام اور ایم پی اے ڈاکٹر خاور کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔ ڈی جی خان سے تین  آزاد امیدوار بھی کپتان کی ٹیم میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی  سے رابطے کا ٹاسک جہانگیر خان ترین کو دیا گیا تھا۔ ادھر  پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے آزاد حیثیت  سے کامیاب  ہونے والے امیدوار ساجد احمد خان  نے مسلم لیگ  ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔