نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی

واشنگٹن (92 نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی۔ 24 رکنی کابینہ میں صنفی مساوات کا خیال رکھا گیا ہے۔
نومنتخب صدر نے ٹویٹ کیا کہ انہیں فخر ہے کہ کابینہ ارکان کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ نئی کابینہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔ کابینہ میں افریقی اور ایشیائی کمیونٹی کے نمائندگان کو نمایاں جگہ دی گئی اور پہلی بار خاتون وزیر خزانہ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ ارکان کی اکثریت سیاہ فام افراد پر مشتمل ہو گی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات ہیں کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے مواخذے کی کارروائی سے قبل ٹرمپ کی نااہلی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مائیک پنس سے اپیل کی کہ وہ صدر کو نااہل قرار دیں۔
I am proud that
we have finished naming the members of our Cabinet.
It’s a Cabinet that looks like America and taps into the full
range of talents we have in our nation. pic.twitter.com/DTX53k7sUx
دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ریاستی مرکز کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار ہیں۔ امریکی پرچم تاحال سرنگوں ہے۔ مرنے والے پولیس اہلکار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔