Monday, December 5, 2022

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کار کے ہرطرف چرچے

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کار کے ہرطرف چرچے
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کار کے ہرطرف چرچے ہوگئے ہیں اور اسے  دی بیسٹ کارہی  نہیں ایک مضبوط فوجی بنکرقرار دیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے ایک سپیشل جہازی قسم کی کار تیار کی گئی ہے جووہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد استعمال کریں گے ۔ پوری دنیا میں اس گاڑی کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اسے دنیا کی بیسٹ گاڑی تو قرار دیا ہی جارہی لیکن یہ ایک بیسٹ فوجی بنکر بھی ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس گاڑی کاٹوٹوٹل وزن آٹھ ٹن ہے جبکہ یہ بلٹ پروف اور بم پروف بھی ہے جبکہ اس کے اندر عصر حاضرکا تمام اسلحہ موجود ہے ۔  ٹرمپ کیلئے تیار ہونیوالے یہ گاڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات سے بھی لیس ہے ۔