Wednesday, September 28, 2022

نومبر میں28 کشمیری بھارتی بربریت سے شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے

نومبر میں28 کشمیری بھارتی بربریت سے شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ بربریت کی نئی مثال قائم کردی۔ نومبر کے مہینے میں  28 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ 100سے زائد کشمیری زخمی ہو ئے۔

قابض فوج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسارہی ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد لوگ اپنے بینائی بھی کھوچکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے میں سرچ آپریشن دوران 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیلٹ گن، گولیوں اورشیلنگ سے 98 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔  

اسی طرح انسانیت کا سبق بھولی بھارتی فوج نے 106 شہریوں کو گرفتار کیا، اورسرچ آپریشنز کے نام پر خواتین کی بے حرمتی کی، جبکہ 63 گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔