نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا ، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا۔
عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کورونا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے۔ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا۔
وباءکےباوجودمعیشت
کےبارےمیں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ نومبر
کےدوران بھی 447 ملین $ سر پلس رہا۔گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب $ کے خسارےکی
بجائےکرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6ارب$ سرپلس ہوچکاہے۔مرکزی بنک کے
ذخائر13ارب $ تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ
ہیں
مالی سال میں اب تک سر پلس 1.6 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں سر پلس 1.7 ارب ڈالر تھا۔ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین سال بعد بلند سطح پر 13 ارب ڈالر ہو گئے۔