Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ناکامی ، وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے

نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ناکامی ، وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ناکامی پر وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے۔

ایک روزہ دورہ پشاور میں وزیر اعظم عمران خان پارٹی امور پر مشاورت کرینگے۔ پی کے 63 کی ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگا۔ پی کے 63 میں ناکامی کے بعد پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو پہلے ہی صوبائی کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے اور ہار کیوجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

دورہ پشاور میں وزیر اعظم کی صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جبکہ وزیر اعلی اور گورنر خیبرپختونخواہ سے بھی ملاقاتیں ہونگی جس میں صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ میں ردوبدل پر بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیداروں کی کامیابی پر بات چیت اور حکمت عملی ترتیب دیں گے۔