نوشہرہ میں قرآنک گارڈن کا قیام
نوشہرہ ( 92 نیوز) نوشہرہ میں ایک ایسا باغ بنایا گیا ہے جہاں 21 اقسام کے وہ پودے لگائے گئے ہیں جن کا ذکر قرآن میں آیا ہے، صرف یہی نہیں، جن جن پودوں کا ذکر جتنی جگہوں پر آیا ہے، اتنی جگہوں پر وہی پودا اگایا گیا ہے ۔
جامعہ عثمانیہ نوشہر ہ میں موجود باغیچہ ہے ، یہاں انار، کجھور، انگور، زیتون، گندم، بیر، انجیر، کیلا، کدو، ادرک اور مسواک سمیت دیگر پودے بھی موسم کے مطابق اس باغیچہ میں پائے جاتے ہیں۔
ان پودوں کی حفاظت کی ذمہ داری مدرسہ میں پڑھنے والے طلبا کے سپر د کی گئی ہے، مدرسے میں پودوں پر تحقیق کا کام بھی جاری ہے۔
باغ میں 21 پودے خصوصی طور پر اگانے کا مقصد ان پودوں اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں جیسے سنگین مسائل کے اس دور میں قرانک گارڈن عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے احکام الہی عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔