Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوشہرہ : سیاسی جیب کتروں کا گروہ گرفتار

نوشہرہ : سیاسی جیب کتروں کا گروہ گرفتار
August 10, 2016
نوشہرہ(92نیوز)تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں جیب کتروں کا احتساب ہوگیا۔ نوشہرہ پولیس نے سیاسی جیب کتروں کا بین الصوبائی گروہ گرفتارکرکے گاڑیاں، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلئے۔ جیب تراش گروہ اخبارات اور ٹیلی ویژن سے سیاسی اجتماعات کی تاریخ اور مقام معلوم کرتے اور واردات کےلئے پہنچ جاتے۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز ہونے والی احتساب ریلی کے دوران کئی شرکاء نے جیب کٹنے اور نقدی سے محروم ہونے کی رپورٹ درج کرائی پولیس نے ریلی کے دوران ایک جیب تراش صابرحسین سکنہ مانسہرہ کو گرفتارکرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے نہ صرف ساتھیوں کے نام اگل دیئے بلکہ دلچسپ انکشافات بھی کئے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ سولہ رکنی گروہ کا حصہ ہے جس میں راولپنڈی،لاہور،شیخوپورہ، ساہیوال اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ گروہ کے ارکان باقاعدہ سے اخبار پڑھتے اور ٹیلی ویژن کی خبریں دیکھتے جہاں جلسہ جلوس ہوتا پورا گروہ پہنچ جاتا اور اس پارٹی کے کارکن بن جاتے نوشہرہ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پرگروہ کے دیگر تمام ارکان کو بھی گرفتارکرلیا جن سے تین گاڑیاں،نقدی اور موبائل فون برآمد کرلئے۔