Saturday, October 1, 2022

نوشہرہ: بچوں کی لڑائی پر دو بھائی جانی دشمن، فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

نوشہرہ: بچوں کی لڑائی پر دو بھائی جانی دشمن، فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق
نوشہرہ (نائنٹی ٹو نیوز) خون سفید ہو گیا۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں بچوں کی لڑائی نے دو بھائیوں کو جانی دشمن بنا دیا۔ فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہے۔