Saturday, July 27, 2024

نوشہرہ : بزرگ شہری پرتشدد کرنیوالا ٹریفک پولیس افسر نوکری سے فارغ

نوشہرہ : بزرگ شہری پرتشدد کرنیوالا ٹریفک پولیس افسر نوکری سے فارغ
April 8, 2017
نوشہرہ (92نیوز)نوشہرہ میں ٹریفک پولیس افسر کی بوڑھے شہری کو ماری جانے والی لات اس کی اپنی ملازمت پر پڑگئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے ویڈیو  سامنے آنےاور انکوائری کے بعد وسیم سجاد کو نوکری سے فارغ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں جے یوآئی ف کے اجتماع کے موقع پرٹریفک پولیس افسرکی لاتوں سے ایک بوڑھے شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی۔ ویڈیو میں ٹریفک پولیس افسر وسیم سجاد ہاتھ میں پستول تھامے کسی بات پر طیش میں آکر ایک بوڑھے شخص کو لات مارکر گراتا ہے۔ ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے اس کا نوٹس لیا اورڈی پی او نوشہرہ کے معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ طلب کی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان نے ٹریفک پولیس افسر وسیم کی برطرفی کا حکم جاری کردیا۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خادم ہے شہریوں کے ناروا سلوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔