Saturday, July 27, 2024

نوشہروفیروز میں بدک نہر میں دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق

نوشہروفیروز میں بدک نہر میں دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق
March 19, 2018

نو شہرو فیروز( 92 نیوز) نوشہروفیروز کےعلاقے کنڈیارو کے قریب بدک نہر میں دو بچیاں ڈوب  کر جاں بحق ہو گئیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی بچیوں کی شناخت 11 سالہ ظہوراں اور 10 سالہ گلزار کے نام سے ہوئی۔

بچیوں کی لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کر دی گئیں ، بچیوں کا تعلق گاؤں قابل منگریو سے ہے۔