Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نور مقدم کیس، شواہد چھپانے پر تھراپی کلینک کے مالک سمیت 6 ملازمین گرفتار

نور مقدم کیس، شواہد چھپانے پر تھراپی کلینک کے مالک سمیت 6 ملازمین گرفتار
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی، شواہد چھپانے پر تھراپی کلینک کے مالک سمیت چھ ملازمین گرفتار کر لیے گئے۔ 

نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تھراپی ورکس کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ظاہر جعفر کے والدین کے ساتھ مل کر شواہد چھپانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے کیس میں ایک اور ملزم مالی جان محمد کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اور 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اسکے والدین بھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے نورمقدم پر تشدد کی وڈیو بھی حاصل کر لی ہے، نور مقدم ساڑھے 4 بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی، اپنے آپ کو سکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا، گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے، کسی نے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے، جنھوں نے نور کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا۔