Tuesday, October 4, 2022

نور مقدم قتل کیس سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے پاس ٹرانسفر کر دیا

نور مقدم قتل کیس سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے پاس ٹرانسفر کر دیا
September 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے پاس ٹرانسفر کر دیا۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، تمام ملزموں کا ٹرائل اب ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کرینگے۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی ۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، والدین اور تین دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت  عدالت کو بتایا کہ تھراپی ورکس کے چھ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں، عدالت انہیں نوٹس دے کر طلب کرے ۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کہا کہ جو ملزمان رہ گئے ہیں ان کو آئندہ سماعت پر حاضری کے لیے بلا رہےہیں ۔ عدالت نے ان کیمرہ سماعت کے حوالے سے قرار دیا کہ جب درخواست آئے گی تو قانون کے مطابق دیکھ لیں گے۔

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کے جوڈیشیل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 23 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

عدالت نے آئندہ سماعت میں تھراپی ورکس کے چھ ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ۔ کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔