Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
August 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ظاہر جعفر کو سخت سکیورٹی حصار میں ایڈیشنل سیشن جج سائشتہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران سیشن جج سائشتہ کنڈی نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے جس پر ملزم کو روسٹرم پر لایا گیا، فاضل جج نے ملزم کو کہا کہ ماسک اتارو اور عدالت میں کچھ کہنا چاہتے ہو؟، جس پر ظاہر جعفر نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ہم جو ڈیشل ریمانڈ چاہتے ہیں۔

عدالت نے نور مقدم کے والد سے پوچھا آپ کون ہیں جس پر انھوں نے بتایا کہ میں اس بدقسمت بچی کا والد ہوں جس کا قتل ہوا، عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم جار ی کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔