Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نور حسن کا وزن اب تک 7 کلو گرام کم ہو چکا ہے

نور حسن کا وزن اب تک 7 کلو گرام کم ہو چکا ہے
June 24, 2019
لاہور  ( 92 نیوز  )330کلو وزنی نور حسن  کے علاج میں پیش رفت ہونے لگی،پروٹین ڈائیٹ کے استعمال سے وزن کم ہونے لگا،معالج ڈاکٹرمعاذ کے مطابق نورحسن کا اب تک 7کلو وزن کم ہوگیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر صادق آباد کے رہائشی نورحسن کا لاہور کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے ، گزشتہ روز ڈاکٹرز کی جانب سے چھپن سالہ نورحسن کے تمام میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ معالج ڈاکٹرمعاذ کے مطابق نورحسن کا پروٹین ڈائیٹ کے ریگولر استعمال سے وزن کم ہونےلگا ہے ، مریض کو دن میں دو مرتبہ ڈائیٹ میں 2 انڈے اور پروٹین شیک دیا جارہا ہے جس کا مقصد ہی وزن میں کمی کرنا ہے ۔ نورحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ کا کہناہے کہ کامیاب آپریشن کے لیے مریض کا ذہنی طور پر ٹھیک ہونا ضروری ہے  امید ہے رواں ہفتے کی ہول سرجری سےپیٹ میں کٹ لگائے بغیر آپریشن ہو جائے گا جس سے مریض کا معدہ 80 فیصد چھوٹا ہوگا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔