Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوری آباد پاور پلانٹ کیس، مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

نوری آباد پاور پلانٹ کیس، مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔ وزیر اعلیI سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ 8 دسمبر کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ ملزم نیاز احمد شیخ کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کروا دیا ۔ عدالت نے نیاز شیخ کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔ سماعت مزید کارروائی کیلئے 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال سے متعلق معاملہ کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ہی نہیں۔ عمران خان کی حکومت جانے کا وقت آگیا ہے ، حالات کی تبدیلی کی باتیں کراچی تک سن رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  نیب ترمیمی قانون کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ریفرنس آگے بڑھے اور جلد فیصلہ ہو۔