Saturday, July 27, 2024

نورین  لغاری کا والد اور بھائی منظر عام سے غائب جبکہ ہلاک دہشتگرد محمد علی کا والد سامنے آگیا

نورین  لغاری کا والد اور بھائی منظر عام سے غائب جبکہ ہلاک دہشتگرد محمد علی کا والد سامنے آگیا
April 17, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب سوسائٹی لاہور میں حیدرآباد کی نورین لغاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔نورین لغاری کا ویڈیو بیان سامنے آتے ہی کئی رازوں سے بھی پردہ اُٹھا تو اس کے والد اور بھائی منظر عام سے غائب ہو گئےجبکہ دہشت گرد محمد علی کے والد بھی منظر عام پر آ گئے  ۔ تفصیلا تکےمطابق نورین لغاری کی حیدرآباد سے اغوا ہونے کی خبر آئی تو کئی طرح کی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں ۔ نورین کے داعش میں شامل ہونے کی اطلاعات بھی ملیں جبکہ اُس کے شام پہنچنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی۔ نورین کے والد کی طرف سے حیدرآباد میں اُس کے اغوا ہونے کی ایف آئی آر بھی کٹوائی گئی اور نورین کا بھائی لاہور میں پکڑی جانے والی خاتون نورین  کے بارے میں بیانات بھی دیتا رہا۔  تاہم پھر حقائق سامنے آّئے، نورین لغاری خود بولی کہ مرضی سے حیدرآباد سے لاہور پہنچی ۔حقائق سامنے آتے ہی نورین کے والد اور بھائی منظر عام سے غائب ہو گئے۔ میڈیا اُن کے گھر کے سامنے پہنچا تو دروازہ بند کر لیا گیا جبکہ میڈیا کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے بھائی نے بھی اپنا موبائل فون بند کر دیا۔ دوسری طرف فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد محمد علی کے والد منظر عام پر آ گئے ہیں جن کا کہنا ہےکہ  مشکوک حرکات کی وجہ سے بیٹے کو گھرسے پہلے ہی نکال دیاتھا،،،ٹی وی کے ذریعے بیٹے کی نورین لغاری کےساتھ شادی کی خبرملی جبکہ محمد علی کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلق  بارے  میں بھی کوئی علم نہیں۔